اہم خبریں موسم

آج بروز بدھ ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا؟

آج بروز بدھ ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا؟
Written by admin

آج بروز بدھ ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا؟

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک بھر میں موسم خشک اور صاف رہے گا جبکہ سندھ کے کچھ اضلاع اور پنجاب کے میدانی اضلاع میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ جبکہ ملک بھر میں ہلکی سے درمیانی لیول کی تیز ہوائیں چلنے کا امکان بھی موجود رہے گا جن کی رفتار 5 سے 30 کلو میٹر فی گھنٹہ ہو سکتی ہے

پنجاب میں دھند کہاں کہاں پر ہو گی؟

سیالکوٹ، نارووال،لاہور، قصور، گوجرانوالہ،گجرات، جہلم ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، جوہرآباد،سرگودھا ، بھکر، فیصل آباد،ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ، خانیوال،اوکاڑہ ،ساہیوال، بہاولپوراوربہاولنگرمیں دھند چھائے رہنے کی توقع۔ صوبہ کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

اسلام آباد آج کا موسم کیسا رہے گا؟
محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد بھر میں موسم خشک اور صاف رہے گا۔

بلوچستان کا موسم آج کیسا رہے گا
آج بروز بدھ محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے زیادہ تر اضلاع مین موسم خشک اور صاف رہے گا جبکہ شمالی علاقہ جات میں ہلکی سی سردی کی لہر متوقع ہے۔

آج بروز بدھ کراچی بشمول سندھ کا موسم کیسا رہے گا؟

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے آج سبدھ بھر اور کراچی میں موسم خشک اور صاف رہے گا جبکہ تیز ہوائین چل سکتی ہیں۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں آج بروز بدھ موسم کیسا رہے گا؟
کشمیر اور گلگت بھر مین آج اچھی دھوپ نکلنے کے چانسز ہیں جبکہ سردی کی شدت برقرار رہےگی جبکہ ساتھ مین ہلکی ہوائیں چل سکتی ہیں۔

آج بروز بدھ خیبرپختونخواہ کا موسم کیسا رہےگا؟

محکمہ موسمیات پاکستان کے مطابق آج خیبر پختونخواہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور صاف رہے گا جبکہ بالائی اضلاع مین موسم شدید ٹھنڈا رہ سکتا ہے ساتھ میں درمیانے لیول کی ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔

About the author

admin

Leave a Comment