اہم خبریں موسم

آج بروز ہفتہ ملک بھر کا موسم کیسارہےگا۔

Pakistan weather update today
Written by admin

*آج بروز ہفتہ ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا؟*

موسم(ایشیانیوزپوائنٹ تازہ ترین)محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک بھر میں موسم خشک اور صاف رہے گا جبکہ سندھ کے کچھ اضلاع اور پنجاب کے میدانی اضلاع مین دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ جبکہ ملک بھر میں ہلکی سے درمیانی لیول کی تیز ہوائیں چلنے کا امکان بھی موجود رہے گا جن کی رفتار 5 سے 30 کلو میٹر فی گھنٹہ ہو سکتی ہے

*پنجاب میں دھند کہاں کہاں پر ہو گی؟*

سیالکوٹ، نارووال،لاہور، قصور، گوجرانوالہ،گجرات، جہلم ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، جوہرآباد،سرگودھا ، بھکر، فیصل آباد،ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ، خانیوال،اوکاڑہ ،ساہیوال، بہاولپوراوربہاولنگرمیں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔

*اسلام آباد آج بروز ہفتہ موسم کیسا رہے گا؟*
محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد بھر میں موسم خشک اور صاف رہے گا جبکہ ہلکے سے بادل بن سکتے ہین زیادہ چانسز نہیں۔

*بلوچستان کا موسم آج بروز ہفتہ کیسا رہے گا*
آج بروز ہفتہ محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے زیادہ تر اضلاع مین موسم خشک اور صاف رہے گا جبکہ شمالی علاقہ جات میں ہلکی سی سردی کی لہر متوقع ہے۔

*آج بروز ہفتہ کراچی بشمول سندھ کا موسم کیسا رہے گا؟*

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے آج سندھ بھر اور کراچی میں موسم خشک اور صاف رہے گا جبکہ تیز ہوائین چل سکتی ہیں۔

*کشمیر اور گلگت بلتستان میں آج بروز ہفتہ موسم کیسا رہے گا؟*
کشمیر اور گلگت میں موسم زیادہ تر بادلوں والا رہے گا اور ہلکی سے درمیانی لیول کی بارشیں بھی ہو سکتی ہیں جبکہ سردی کی شدت برقرار رہےگی۔

*آج بروز ہفتہ خیبرپختونخواہ کا موسم کیسا رہےگا؟*

محکمہ موسمیات پاکستان کے مطابق آج خیبر پختونخواہ کے بیشتر اضلاع مین موسم خشک اور صاف رہے گا جبکہ بالائی اضلاع مین موسم ابرآلود رہے گا اور ہلکی بارشیں بھی متوقع ہیں اور اسکے ساتھ میں درمیانے لیول کی ہوائیں بھی چل سکتی ہیں.

About the author

admin

Leave a Comment