اہم خبریں موسم

اگلے تین دنوں میں ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا؟

ایشیانیوزپوائنٹ موسم
Written by admin

26-27-28 فروری رپورٹ
موسم(ایشیانیوزپوائنٹ تازہ ترین)محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان کشمیر بالائی خیبر پختونخواہ بالائی پنجاب اور خطہ پھوٹوہار میں اگلے تین دن بارش کا امکان ہے جبکہ ساتھ مین برفباری کے امکانات بھی موجود رہیں گے جبکہ سندھ کے کچھ اضلاع اور پنجاب کے میدانی اضلاع مین دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ جبکہ ملک بھر میں ہلکی سے درمیانی لیول کی تیز ہوائیں چلنے کا امکان بھی موجود رہے گا جن کی رفتار 10 سے 25 کلو میٹر فی گھنٹہ ہو سکتی ہے

*پنجاب میں دھند کہاں کہاں پر ہو گی؟*

سیالکوٹ، نارووال،لاہور، قصور، گوجرانوالہ،گجرات، جہلم ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، جوہرآباد،سرگودھا ، بھکر، فیصل آباد،ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ، خانیوال،اوکاڑہ ،ساہیوال، بہاولپوراوربہاولنگرمیں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔

*اسلام آباد میں اگلے تین دن موسم کیسا رہے گا؟*
محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے تین دنوں مین اسلام اباد مین موسسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ ہلکے سے درمیانے لیول کی بارشین بجی ہو سسکتی ہیں ہین۔

*بلوچستان کا موسم اگلے تین دن کیسا رہے گا*
اگلے تین دنوں مین محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے زیادہ تر اضلاع مین موسم خشک اور صاف رہے گا جبکہ شمالی علاقہ جات میں ہلکی سی سردی کی لہر متوقع ہے۔ اور ساتھ مین ہلکے بادل اور بوندا بادی بھی ہو سکتی ہے۔

*اگلے تین دن کراچی بشمول سندھ کا موسم کیسا رہے گا؟*

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ اگلے تین دنوں میں سندھ بھر اور کراچی میں موسم خشک اور صاف رہے گا جبکہ تیز ہوائین چل سکتی ہیں۔

*کشمیر اور گلگت بلتستان میں اگلے تین دن موسم کیسا رہے گا؟*
کشمیر اور گلگت میں اگلے تین دنوں مین موسم زیادہ تر بادلوں والا رہے گا اور ہلکی سے تیز لیول کی بارشیں بھی ہو سکتی ہیں جبکہ سردی کی شدت برقرار رہےگی اور پہاڑی علاقہ جات مین برفباری بھی متوقع ہے

*اگلے تین دن خیبرپختونخواہ کا موسم کیسا رہےگا؟*

محکمہ موسمیات پاکستان کے مطابق اگلے تین دنوں مین خیبر پختونخواہ کے بیشتر اضلاع مین موسم خشک اور صاف رہے گا جبکہ بالائی اضلاع مین موسم ابرآلود رہے گا اور درمیانے سے تیز لیول کی بارشیں بھی متوقع ہیں اور اسکے ساتھ میں درمیانے لیول کی ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔

About the author

admin

Leave a Comment