اہم خبریں شوبز

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو ان کے فارم ہاؤس میں سانپ نے کاٹ لیا۔

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو ان کے فارم ہاؤس میں سانپ نے کاٹ لیا۔
Written by admin

(ایشیا نیوز پوائنٹ) بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کو مبینہ طور پر ان کے فارم ہاؤس میں سانپ کے کاٹنے کے بعد علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کو اتوار کی صبح ان کے پنویل فارم ہاؤس میں سانپ کے کاٹنے کے بعد کاموٹھے کے ایک نجی اسپتال لے جایا گیا۔ دبنگ اداکار خطرے سے باہر ہیں اور انہیں علاج کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

وہ تقریباً 6-7 گھنٹے ہسپتال میں رہے۔  خان، جو 27 دسمبر کو 56 سال کے ہو جائیں گے، فی الحال اپنے گھر پر آرام کر رہے ہیں۔ کچھ رپورٹس کے مطابق سلمان خان کو ایک غیر زہریلے سانپ نے کاٹ لیا تھا۔

رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے انکشاف کیا گیا ہے کہ سلمان آج رات پنویل فارم ہاؤس میں اپنی سالگرہ میں کچھ قریبی دوستوں اورخاندان کے ساتھ منائیں گے۔ 

About the author

admin

Leave a Comment