اہم خبریں کھیل

لائیڈ پوپ، T20 اسپن گیند باز شاداب خان سے سیکھنے کے لیے بے چین ۔

لائیڈ پوپ، T20 اسپن گیند باز شاداب خان سے سیکھنے کے لیے بے چین ۔
Written by admin

(ایشیا نیوز پوائنٹ)آسٹریلیا کے اسپن سنسنی خیز لائیڈ پوپ ساتھی لیگ اسپنر شاداب خان کے کھیل کے گُر سیکھنے کے لیے بے قرار ہیں، جو مسلسل تیسرے بگ بیش لیگ ٹائٹل کے حصول میں سڈنی سکسرز میں اپنی کھیل کے جوہر دکھا رہے ہیں۔ 

شاداب کو سڈنی تھنڈر کے خلاف میچ میں ایکس فیکٹر متبادل کے طور پر شامل کیا گیا تھا۔ مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ سیکسر کو امید تھی کہ پاکستان کے اسٹار سگنل شاداب خان کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ کھیل شروع کرنے سے پہلے آ جائے گا۔

پوپ نے کہا کہ “ہمارے لیے ایک اور بین الاقوامی کھلاڑی کو اپنے سکواڈ میں شامل کرنا ناقابل یقین حد تک سنسنی خیز ہے۔”

پوپ نے کہا کہ انہوں نے شاداب کے ساتھ دو میٹر کے فاصلے سے مختصر گفتگو کی اس وقت پاکستانی اسپنر نے ماسک پہنا ہوا تھا۔

“میں ان سے کرکٹ کے گر سیکھنے کے لیے پرجوش ہوں اور یہ بھی دیکھنا چاہتا ہوں کہ وہ ہماری ٹیم میں کیسا پرفارم کرتے ہیں۔ پوپ نے کہا کہ شاداب خان کے پاس وسیع بین الاقوامی تجربہ ہے اور خاص طور پر ایک لیگی کے طور پر میں ان کے ساتھ وقت گزارنے کا خواہشمند ہوں۔” 

اس سے قبل آسٹریلین بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کی فرنچائز سڈنی سکسرز نے لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے لیے پاکستانی آل راؤنڈر اور نائب کپتان شاداب خان کو سائن کرنے کا اعلان کیا تھا۔

سڈنی سکسرز نے ٹویٹر پر پاکستانی اسٹار اسپنر کو سائن کرنے کا اعلان کیا، جنہوں  نے حال ہی میں پاکستان کے لیے بلے بازی سے بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

سڈنی سکسرز نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے BBL11 کے بقیہ میچز کے لیے پاکستانی اسٹار اسپنر شاداب خان کو سائن کیا ہے۔

About the author

admin

Leave a Comment